کراچی میں منگل سے بارش کی نوید

(قدرت روزنامہ)محکمۂ موسمیات نے ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں منگل 4 جنوری سے بارش کی نوید سنا دی، کہا ہے کہ سندھ کے بڑے اضلاع کراچی اور حیدر آباد میں 4 سے 7 جنوری تک بارش کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق مضبوط مغربی ہواؤں کا سلسلہ 3 جنوری کو شمالی بلوچستان سے ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے، یہ سسٹم بتدریج وسطی اور بالائی سندھ کے بعد ملک بھر میں پھیل سکتا ہے۔

سسٹم کے زیرِ اثر 4 سے 7 جنوری کے دوران کراچی اور حیدر آباد سمیت سندھ کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ اس سسٹم کے تحت اس دوران سندھ کے جن دیگر اضلاع میں بھی بارش ہو سکتی ہے ان میں دادو، جام شورو، شہید بے نظیر آباد، جیکب آباد، شکار پور، سکھر، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ، سانگھڑ، بدین، ٹھٹھہ، ٹنڈو الہٰ یار، ٹنڈو محمد خان، عمر کوٹ اور تھرپارکر شامل ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں موسم خشک اور سرد رہے گا جبکہ تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا کہ پیر کو شہرِ قائد کا مطلع صاف اور رات میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات نے مزید بتایا کہ منگل کے روز کراچی کا مطلع ابر آلود اور شام یا رات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس دوران شہر میں مشرق اور شمال مشرقی سمت سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔

Recent Posts

کے ٹو ایئرویز کو کارگو لائسنس جاری

کراچی(قدرت روزنامہ) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کے ٹو ائیرویز کو کارگو لائسنس جاری کردیا۔ایکسپریس…

5 mins ago

سلمان خان فائرنگ کیس میں گرفتار ملزم کی خودکشی کی کوشش

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کیس میں گرفتار…

13 mins ago

بسوں کی نئی کھیپ کراچی پہنچ گئی، جلد نئے روٹس شروع کرنے کا اعلان

کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ حکومت نے عوام کے لیے خوش خبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ بسوں…

22 mins ago

توشہ خانہ تحقیقات؛ بشریٰ بی بی نے نیب طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بشریٰ بی بی کی جانب سے نیب طلبی کا نوٹس اسلام آباد…

30 mins ago

پی آئی اے کی نجکاری میں غیر ملکی کمپنیوں کی عدم دلچسپی

کراچی(قدرت روزنامہ) پی آئی اے کی نجکاری کی بولی میں غیر ملکی کمپنیوں نے عدم…

39 mins ago

علی خان کو کاجول کیساتھ متنازع رومانوی مناظر پر بیان مہنگا پڑ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)برطانوی نژاد پاکستانی اداکار علی خان کا کہنا ہے کہ انہیں کاجول…

1 hour ago