آج سے بارشوں، تیز ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ شروع ہونے اور 30 اپریل تک جاری رہنے کا امکان، پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوانے الرٹ جاری کردیا

پشاور (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں ، تیز ہواؤں کا ایک اور نیا سلسلہ شروع ہونے اور 30 اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے جس کے بعد صوبائی ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے) نے الرٹ جاری کردیا۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے قیصر خان نے بتایاکہ تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کے لیے مراسلہ جاری کردیاہے، تیز بارشوں کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی گئی۔ مراسلے میں کہاگیا ہے کہ بارشوں سے بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے ، ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ۔

مراسلے میں شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ تیز ہواؤں کی صورت میں میں عوام بجلی کی تاروں، بوسیدہ عمارتوں و تعمیرات، سایئن بورڈز اور بل بورڈز سے دور رہیں،حساس بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی آبادی کو موسمی حالات سے باخبر رہنے کے لیے احتیاتی تدابیر اپنائیں، حساس اضلاع میں ضلعی انتظامیہ مقامی آبادی تک پیغامات مقامی زبانوں میں پہنچائے جائیں ،۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں تمام متعلقہ ادارے روڈ لنکس کی بحالی میں چوکس رہیں اور سڑک کی بندش کی صورت میں ٹریفک کے لئے متبادل راستے فراہم کئے جائیں۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ۔حساس علاقوں میں صوبائی اور قومی شاہراہوں پر مسافروں کو پیشگی خبردار کیا جائے، ہنگامی خدمات کے اہلکاروں کی دستیابی یقینی بنائیں۔

Recent Posts

چمن پریس کلب کو نذر آتش کرنے کی دھمکیاں اور پولیس رویہ قابل مذمت ہے، صحافی

چمن(قدرت روزنامہ)چمن پریس کلب کو پولیس اور لغڑی اتحاد کی باہمی اتفاق سے بند کر…

3 mins ago

ذاتی فائدے کیلئے ججز کی ریٹائرمنٹ میں توسیع کی مخالفت کریں گے، وکلا تنظیمیں

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان بار کونسل، بلوچستان ہائی کورٹ اور کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے…

8 mins ago

جھالاوان عوامی پینل نے جمعیت علما اسلام کے 9 مئی کی ہڑتال کی حمایت کردی

خضدار(قدرت روزنامہ)جھالاوان عوامی پینل نے 3مئی کے سانحے کیخلاف 9مئی کو جمعیت علمائے اسلام کے…

14 mins ago

صدر مملکت آصف زرداری کا دورہ بلوچستان کے عوام کی ترقی و خوشحالی کی نوید ہوگا، وزیراعلیٰ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صدر مملکت آصف علی زرداری کے تین…

17 mins ago

میونسپل کمیٹی قلات کا 2 کروڑ 65 لاکھ روپے کا ترقیاتی بجٹ منظور کرلیا گیا

قلات(قدرت روزنامہ)میونسپل کمیٹی قلات کا 2 کروڑ 65 لاکھ روپے کا ترقیاتی بجٹ منظور کر…

31 mins ago

احسان شاہ کے گھر بم حملہ سازش ہے، حکومت سیاسی رہنماﺅں کو تحفظ دے، میر اسرار زہری

خضدار(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی صدر سابق وفاقی وزیر میر اسراراللہ خان زہری…

34 mins ago