نئے سال کے آغاز پر سعودی عرب میں برفباری

ریاض(قدرت روزنامہ)نئے سال کے آغازپرسعودی عرب کے شمال مغربی شہر تبوک میں شدید برف باری ہوئی ہے۔ سوشل میڈیا پرشیئر کی گئی ویڈیوز کے مطابق برف باری کے بعد خطۂ تبوک نے سفید چادر اوڑھ لی ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی (ایس پی اے) کی جانب سے جاری کردہ تصاویر میں برف سے ڈھکی کاریں دیکھی جاسکتی ہیں اور گرم کپڑوں میں ملبوس لوگ مملکت میں برف کے نایاب نظارے سے لطف اندوزہورہے ہیں۔ لوگ تبوک کے علاقے کے قریب اللوز پہاڑ پر برف باری سے لطف اندوز ہونے کے لیےاکٹھے ہوئے ہیں۔سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع نے خبردارکیا ہے کہ پیر تک گرج چمک کے ساتھ شدید بارش کا امکان ہے اور دھند کی وجہ سے ہر کسی کو احتیاط کرنے کی ضرورت ہے