ایرانی صدر کا وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد /تہران (قدرت روزنامہ) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس میں ایران کی سفارت کاری سے وابستگی پر زور دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر نے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ میری پاکستان اور ملائیشیا کے وزرائے اعظم سے ٹیلیفونک بات چیت ہوئی ہے جس میں انہیں عید الاضحی کی مبارکباد دی ہے۔
انہوں نے کہاکہ دونوں وزرائے اعظم سے گفتگو میں ایران کی سفارت کاری سے وابستگی پر زور دیا گیا ہے۔مسعود پزشکیان نے پاکستان کی جانب سے معاہدے تک پہنچنے کے لیے مثر کوششوں اور ثالثی کے کردار کو سراہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران کی پالیسی مسلم اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ ہر شعبے میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔ایرانی صدر نے کہا کہ میں نے ملائیشیا کا انسانی ہمدردی پر مبنی مقف اپنانے پر شکریہ ادا کیا۔
