’’2018کے انتخابی عمل میں مداخلت کی گئی لیکن بلدیاتی انتخابات میں ’وہ‘ غیر جانبدار نظر آئے‘‘

پشاور(قدرت روزنامہ) سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ 2018 کے انتخابی عمل میں مداخلت کی گئی لیکن بلدیاتی انتخابات میں ’وہ‘ غیر جانبدار نظر آئے، غیر جانبدار کردار ادا کرنے والوں کو سراہتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ 2018 کے انتخابی عمل میں مداخلت کی گئی لیکن بلدیاتی انتخابات میں ’وہ‘ غیر جانبدار نظر آئے۔
پشاور میں مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم خیبر پختونخوا کا اجلاس منعقد ہواجس میں امیر مقام، سکندر شیرپاؤ، مولانا عطا الرحمان سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی ۔اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور لانگ مارچ سمیت مختلف امور پر غورکیا گیا۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم متحدہ طور پر 23 مارچ کو اسلام آباد کی جانب مارچ کریں گی، پوری قوم کو آواز دے رہے ہیں کہ ناجائز اور نااہل حکومت کے خلاف نکل آئیں۔

بلدیاتی انتخابات سے متعلق سربراہ اتحاد کا کہنا تھاکہ بلدیاتی انتخابات میں ہمیں’وہ‘ غیر جانبدار نظر آئے، غیر جانبدار کردار ادا کرنے والوں کو سراہتے ہیں، سال 2018 کے انتخابی عمل میں مداخلت کی گئی اور پی ٹی آئی کو جعلی مینڈیٹ دلوایا گیا لیکن اب کے بلدیاتی انتخابات میں “وہ ” غیر جانبدار نظر آئے۔ان کا کہنا تھاکہ مہنگائی نے غریب آدمی کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، موجودہ صورتحال سے نکلنا اب پوری قوم کی ذمہ داری ہے۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ بلدیاتی الیکشن میں جے یو آئی کو زیادہ ووٹ ملنا اپوزیشن کی فتح ہے، اگلے مرحلے میں بھی حکمران جماعت کا اس سے برا حشر ہوگا اور قوم ثابت کرے گی پچھلے الیکشن میں اس کی کامیابی جعلی تھی۔

Recent Posts

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰان نے2026 کے لئے ناظمات صوبہ کا اعلان کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰان نے دستور جماعت کے…

39 mins ago

مارشل لاء لگانے والےمعافی مانگیں تو9 مئی والےبھی معافی مانگ لیں گے، محمود خان اچکزئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اپوزیشن اتحادکے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ مارشل…

41 mins ago

ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق

لاہور( قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ مریم نواز سے پاکستان میں ترکمانستان کے سفیر عطاجان…

1 hour ago

سیکیورٹی فورسز کی ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں کارروائیاں ، 6 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں…

2 hours ago

تھیلیسیمیا کاہر مریض معاشرے کی خصوصی توجہ کا مستحق ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب کا عالمی دن پر خصوصی پیغام جاری

لاہور(قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ تھیلیسیمیا سے…

2 hours ago

فاسٹ باؤلر محمد عامر کی آئرلینڈ کیخلاف پہلے میچ میں شرکت مشکوک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کی آئرلینڈ کیخلاف سیریز…

2 hours ago