سو لر ا و ر جنر یٹر ز پر نیا ٹیکس نا فذ ، پنجا ب کا بینہ نے ر و لز 2026 کی منظو ر ی د ے دی

لاہور (قدرت روزنامہ)پنجاب کابینہ نے الیکٹرسٹی ڈیوٹی رولز 2026 کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت نجی بجلی پیدا کرنے والے نظام، بشمول بڑے جنریٹرز اور سولر انرجی انسٹالیشنز، کے لیے نیا ٹیکس فریم ورک نافذ کیا جا رہا ہے۔
نئے قواعد کے مطابق گھریلو صارفین کو اس ڈیوٹی سے مکمل استثنیٰ حاصل ہوگا، جبکہ بعض کمرشل ادارے اور نجی پاور جنریشن یونٹس اس نئے ریگولیٹری ڈھانچے کے تحت آئیں گے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس فریم ورک کا مقصد نجی بجلی پیداوار کو منظم کرنا، ریونیو کلیکشن کو بہتر بنانا اور توانائی کے شعبے میں شفافیت کو فروغ دینا ہے، جبکہ عام شہریوں کو اضافی مالی بوجھ سے محفوظ رکھنا بھی اس پالیسی کا حصہ ہے۔
