اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ریحام خان پر قاتلانہ حملہ، نامعلوم افراد گاڑی چھین کر فرار ہو گئے . تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ نامعلوم افراد فائرنگ کے بعد میری گاڑی چھین کر فرار ہو گئے .
عمران خان کیسابقہ اہلیہ ریحام خان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پرکہا ہے کہ میرے بھتیجے کی شادی سے واپسی پر ابھی میری گاڑی پر فائرنگ کی گئی اور موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے بندوق کی نوک پر گاڑی پکڑی!! میں نے ابھی گاڑیاں بدلی تھیں . میرا PS اور ڈرائیور گاڑی میں تھے . کیا یہ
ہے عمران خان کا نیا پاکستان؟ بزدلوں، ٹھگوں اور لالچیوں کی ریاست میں خوش آمدید!!
. .