لاہور(قدرت روزنامہ)نیشنل سیونگز پاکستان کے تحت 2022ء کے لئے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کا شیڈول جاری کر دیاگیا . جس کے مطابق 17جنوری کو 750،15فروری کو 100اور1500،10مارچ کو 25ہزار اور40ہزار کے پریمیم بانڈز،15مارچ کو200،15اپریل کو750،16مئی کو100اور1500،10جون کو 25ہزار اور40ہزار کے پریمیم بانڈز،15جون کو200،15 جولائی کو750،15اگست100اور1500،12ستمبر کو25ہزار40ہزار کے پریمیم بانڈز،15ستمبر کو 200،17اکتوبر کو750،15نومبرکو100اور1500روپے ،12دسمبر کو25ہزار اور40ہزارجبکہ 15دسمبر کو200روپے مالیت کے بانڈزکی قرعہ اندازی ہو گی .
100روپے مالیت کے بانڈز کا پہلا انعام 7لاکھ روپے کا ایک،دوسرے انعام میں 2لاکھ روپے کے تین ، تیسرے انعام میں1ہزار روپے کے 1199انعامات،200روپے مالیت کے بانڈ ز کا پہلا انعام ساڑھے7لاکھ ،دوسرے انعام
میں ڈھائی لاکھ کے 5انعامات جبکہ تیسرے انعام میں1250روپے کے 2394،750روپے مالیت کے بانڈز کا پہلا انعام15لاکھ روپے کا ایک، دوسرے انعام میں5لاکھ روپے کے تین جبکہ تیسرے انعام میں93ہزار کے روپے 1996انعامات ،1500روپے مالیت کے بانڈزکا پہلا انعام30لاکھ روپے کا ایک، دوسرے انعام میں 10لاکھ روپے کے تین انعامات جبکہ تیسرے انعام میں18500روپے کے 1696انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائیں گے . چالیس ہزار کے پریمیم بانڈز کا پہلا انعام 8کروڑ روپے کا ایک ،دوسرے انعام میں 3کروڑ کے 3جبکہ تیسرے ا انعام میں5لاکھ کے 660انعامات کامیاب خوش نصیبوںمیں تقسیم ہوں گے .
. .