ترمیمی مالیاتی بل کی منظوری کی صورت میں 100 روپے والے کارڈ پر کتنا بیلنس ملے گا ؟صارفین کے لیے بری خبر
لاہور(قدرت روزنامہ) ترمیمی مالیاتی بل کی منظوری کی صورت میں ٹیلی کام سروسز پر 10 سے 15 فیصد ایڈوانس ٹیکس عائد ہونے سے صارفین کو 100 روپے والے پری پیڈ کارڈ پر 3.9 روپے کم بیلنس ملے گا . رپورٹ کے مطابق اس وقت 100 روپے کے بیلنس پر ٹیکس کٹوتی کے بعد 76.10 روپے کا بیلنس مل رہا ہے جو ایڈوانس ٹیکس کی شرح میں اضافے کے بعد 72.20 روپے ہوجائے گا ، اس طرح 100 روپے کے کارڈ پر صارفین سے 27 روپے 80 پیسے ٹیکس کٹوتی ہوگی .
اس وقت 100 روپے والے پری پیڈ کارڈ پر 10 فیصد یا
9.10 روپے ایڈوانس ٹیکس وصول کیا جارہا ہے جس کے بعد بقیہ 87 روپے بچ جانے والے بیلنس پر 19.5 فیصد یا 14.80 روپے جنرل سیلز ٹیکس کی مد میں وصول کیا جارہا ہے . ایڈوانس ٹیکس کی شرح میں اضافے سے 9.10 روپے کی بجائے 13 روپے کی کٹوتی ہوگی جبکہ جنرل سیلز ٹیکس بدستور 14 روپے 80 پیسے ہی رہے گا . ترمیمی مالیاتی بل میںکالز پر صارفین سے وصول کیے جانے والے سیلز ٹیکس کی شرح بھی 10 فیصد سے 15 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے . ترمیمی مالیاتی بل میں شامل تجویز کی منظوری کی صورت میںٹیلی کام خدمات اور انٹرنیٹ بھی مہنگا ہوجائے گا . اگرچہ ایڈوانس ٹیکس ایڈجسٹ کرایا جاسکتا ہے لیکن پاکستان میں 18.7 کروڑ ٹیلی کام سروس استعمال کرنے والے افراد میں سے 98 فیصد پری پیڈ صارفین ہیں جن کا تعلق کم آمدن والے طبقہ سے ہے اور یہ طبقہ ریٹرن جمع نہیں کرواتا اس لیے یہ صارفین ودہولڈنگ ٹیکس ایڈجسٹ بھی نہیں کرواسکتے .
. .