کوئلے کی کان میں لینڈ سلائیڈنگ، 2 مزدور ملبے تلے دب کر جاں بحق

ٹھٹھہ(قدرت روزنامہ) اونگر کے قریب کوئلے کی کان میں لینڈ سلائیڈنگ سے 2 مزدور ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مزدور کان سے کوئلہ نکال رہے کہ اچانک مٹی کا تودہ گر گیا جس کے بعد عبداللہ خان اور عبیداللہ کی لاشیں مقامی افراد نے ملبے سے نکال لیں۔

دونوں مزدوروں کی لاشیں سول ہسپتال حیدرآباد منتقل کر دی گئی ہیں۔

WhatsApp
Get Alert