پی ٹی آئی کی بے بنیاد شکست کی خبریں چل رہی ہیں، پرویز خٹک

نوشہرہ(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی بے بنیاد شکست سے متعلق خبریں چل رہی ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک ںے کہا کہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں جے یو آئی نے 19 ، پی ٹی آئی نے 17 اوراے این پی نے 4 نشستیں حاصل کی ہیں پی ٹی آئی نے دو ڈویژنوں میں سب سے زیادہ ووٹ لیے ہیں۔

دفاع پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام کے امیدوار خود حیران و پریشان ہیں کہ انہیں بلدیاتی انتخابات میں اتنا ووٹ کس طرح ملا، نہ تو ان کے پولنگ ایجنٹ تھے اور نہ ہی انہوں نے کوئی انتخابی مہم چلائی تھی پی ٹی آئی اب بھی ملک کی سب سے بڑی سیاسی قوت ہے، جس نے کے پی کے کی 17 تحصیلوں میں کامیابی حاصل کی۔

پرویز خٹک نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمود خان کی قیادت میں بیشتر آزاد امیدوار تحریک انصاف میں شامل ہورہے ہیں انسان غلطیوں سے سبق سیکھتا ہے، دوسرے مرحلے میں پی ٹی آئی کلین سوئپ کرے گی۔

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ کارکنوں کی رائے سے ویلیج کونسل کی سطح پر پی ٹی آئی کی تنظیم سازی کی جائے گی اورنچلی سطح کی تنظیم کو مضبوط بنایا جائے گا نوشہرہ کو ایک نیا اسپتال ملے گا جس میں تمام ضروری سہولتیں میسر ہوں گے اور ہمارے مریضوں کو علاج کے لیے پشاور جانے کی ضرورت نہیں ہو گی۔

وزیر دفاع نے کہا کہ اسی طرح ہاسٹل اور میڈیکل کالج کی بلڈنگیں بھی جلد تیار ہو جائیں گی انہوں نے کہا کہ میں خود کنسٹرکشن کا کام کرتا ہوں لہذا مجھے پتہ ہے کام کیسے ہوتے ہیں؟ 100 کروڑ روپے کی لاگت سے ہم نے پل بنایا ہے جب کہ 2013 میں وعدہ کیا تھا کہ موٹروے انٹرچینج اور پل بناؤں گا۔

پرویز خٹک نے کہا کہ اس وقت میں نے وعدہ کیا تھا کہ وفاق میں آتے ہی اپنے وعدے پورے کروں گا اور آج پل بن گیا ہے جب کہ موٹروے انٹرچینج کی منظوری ہوچکی ہے، جلد بن جائے گا۔

Recent Posts

18ویں آئینی ترمیم تمام قومیتوں کیلئے زندگی کی بنیاد ہے، ایمل ولی

پشاور(قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے نو منتخب صدر ایمل ولی خان نے…

15 mins ago

وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ…

21 mins ago

این اے 44 ، ایسا حلقہ جس سے جیتنے اور ہارنے والے دونوں صوبے کے حکمران بن گئے

ڈیرہ اسماعیل خان (قدرت روزنامہ)ڈیرہ اسماعیل خان کا حلقہ این اے 44 ، پاکستان کا…

28 mins ago

سگریٹ کی قیمتوں میں خاطرخواہ اضافہ،18 فیصد لوگوں نے سگریٹ نوشی ترک کردی: سروے رپورٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سگریٹ کی قیمتوں میں خاطرخواہ اضافے کے بعد 18 فیصد لوگوں نے…

33 mins ago

امن دشمن عناصر کےخلاف پولیس کا آپریشن فورس کی پیشہ وارانہ کارکردگی کا مظہر ہے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان نے تخریب کاروں کے خلاف پولیس کی کامیاب کارروائی پر اظہار…

38 mins ago

مریم نواز بھی ڈیپ فیک کا شکار، غیرمناسب ویڈیو وائرل

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے…

45 mins ago