مانچسٹر میں عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کا کنسرٹ بدنظمی کا شکار شرکاء نے ایک دوسرے پر کرسیاں اٹھا لیں، ویڈیو وائرل
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مانچسٹر میں عطاء اللہ عیسی خیلوی کا کنسرٹ بدنظمی کا شکار ، شرکاء نے ایک دوسرے پر کرسیاں اٹھا لیں ۔ تفصیلات کے مطابق بدنظمی اور ہنگامہ آرائی کے واقعے کے بعد شو آرگنائزر کا کہنا تھا کہ لڑائی بریڈ فوڈ سے آئے دو بدمعاش گروپس نے شروع کی اور نشے میں دھت ہنگامہ برپا کر دیا ۔ شو کے آرگنائزر نے کہا ہے عطاء اللہ عیسی خیلوی خیریت سے ہیں ہنگامہ کرنیوالوں کےک مرکزی کردار نے عطاء عیسی کیساتھ گانا گانے کی ضد کی جس باعث سیکیورٹی نے مداخلت کی اور معاملہ گھمبیر ہو گیا ۔ ذوالفقار
علی مہر نے واضح کیا کہ پولیس کو ایمرجنسی نمبرز پر کال نہیں کی گئی۔شو کے شرکاء نے ایک غصے میں آکر کرسیاں اٹھا لیں تھیں تاہم صورتحال کو دیکھتے ہوئے عطاء عیسی خیلوی کو شو ادھورا چھوڑنا پڑا تھا ۔