بہاولپور میں انتہائی خوفناک ٹریفک حادثہ
بہاولپور (قدرت روزنامہ) بہاولپور میں انتہائی خوفناک ٹریفک حادثہ، تیز رفتار مسافر بسیں آپس میں ٹکرا گئیں، متعدد افراد جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب کے ضلع بہاولپور میں پیر کی شام کو خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں کئی مسافر جاں بحق ہو گئے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق بسوں کے تصادم کا واقعہ خیرپورٹامیوالی کے علاقے میں پیش آیا، جس کے نتیجے میں بسیں بری طرح تباہ ہو گئیں۔
بتایا گیا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں آخری اطلاعات تک 7 افراد جان کی بازی ہار چکے، جبکہ زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ حادثے کے بعد بہاولپور کے سب سے بڑے وکٹوریہ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق زخمیوں میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی شامل ہے۔