کراچی (قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات کی جانب سے آج منگل سے شہر قائد میں گرج چمک کے ساتھ درمیانی اور تیز بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے . ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں گرج چمک کے ساتھ درمیانی اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے، 4 جنوری سے شہر میں سسٹم کے تحت بوندا باندی بھی ہوسکتی ہے .
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ نیا مغربی سلسلہ موسم سرما کے سابقہ سسٹم سے زیادہ طاقتور ہے، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بدین، ٹھٹھ، ٹنڈوالہ یار، عمرکوٹ، تھرپارکر سمیت صوبے
کے دیگر علاقوں میں تیز بارش کا امکان ہے . ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے کہا کہ بارش اور ہواوں کا سسٹم بلوچستان کے اضلاع پر زیادہ اثر انداز ہوگا، سسٹم ملک کے شمالی علاقوں میں بھی بارش کا باعث بن سکتا ہے .
. .