پنجگور میں ایل پی جی کی قیمتیں برقرار، شہری مہنگائی سے پریشان


پنجگور (قدرت روزنامہ) پنجگور میں ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں اضافہ برقرار ہے جس کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شہر میں گیس پلانٹ موجود ہونے کے باوجود ایل پی جی کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں آئی۔ بازار میں فی کلو ایل پی جی 400 روپے جبکہ 10 کلو گیس سلنڈر 3800 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ پنجگور میں ایل پی جی ہی ایندھن کا واحد ذریعہ ہے، تاہم قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہونے کے باعث عام لوگوں کے لیے اسے خریدنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔
عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکام فوری طور پر قیمتوں کو کنٹرول کریں اور ریلیف فراہم کریں تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات کم ہو سکیں۔

WhatsApp
Get Alert