شہباز شریف اگلے وزیراعظم ۔۔۔جبکہ نواز شریف کا مستقبل کیا ہو گا؟بڑا دعویٰ کر دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ 23 مارچ کے لانگ مارچ میں نواز شریف موجود ہوں۔ انہوں ںے کہا کہ متوقع وزیراعظم شہباز شریف ہیں،برطانوی عدالتوں نے بھی شہباز شریف کوکلین چٹ دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف گیارہ ماہ جیل میں گزار چکے ہیں۔حکومت ہر حربہ آزما چکی ہے لیکن ہم اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے جوحلف نامہ دیا تھا وہ نوازشریف کی صحت سے مشروط ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی صحت ہماری پہلی ترجیح ہے۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ شفاف اورمداخلت سے پاک انتخابات ہمارامطالبہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ پارٹی میں مریم نواز کا کردار بہت اہم ہے۔خرم دستگیر نے پروگرام میں گفتگو کے دوران کہا کہ نواز شریف تو خود ایک منٹ بھی لندن میں رہنا نہیں چاہتے۔

لیکن ان کی صحت اور زندگی پارٹی کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی اس بات پر متفق ہے کہ نواز شریف تب ہی وطن واپس آئیں جب ان کی صحت کے معاملات حل ہو جائیں۔ اور جب ڈاکٹرز ان کو سفر کی اجازت دے دیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف جیل بھگتنے کو تیار ہیں جبکہ نیب ان کے خلاف کچھ بھی نہیں نکال سکا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہمارے حکومتی اتحادی جماعتوں کے ساتھ رابطے ہیں۔ کوشش ہے کہ منی بجٹ کے نقصانات پر ہم ان کو قائل کر لیں۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق خبریں آج کل زیر گردش ہیں جس پر بحث بھی کی جا رہی ہے۔

Recent Posts

برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت کو بدترین تاریخی شکست کا سامنا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں حکمران کنزرویٹو پارٹی کو بدترین تاریخی شکست…

7 mins ago

امریکی رکن کانگریس نے خلائی جنگ کی تیاری کا عندیہ دیدیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ری پبلکن امریکی رکن کانگریس کین کالورٹ نے خلائی جنگ کی تیاری…

14 mins ago

اٹھارہ ماہ سے بات چیت کیلیے تیار ہیں، تین سیاسی جماعتوں کے علاوہ سب سے بات ہوگی، عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ تین جماعتوں…

32 mins ago

برازیل میں طوفانی بارش سے 37 افراد ہلاک، 70 شہری لاپتا

ریو ڈی جنیرو(قدرت روزنامہ)برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرینڈے ڈو سول میں طوفانی بارش سے…

35 mins ago

گرلز کالج جناح ٹاﺅن کے امتحانی مرکز میں طالبہ پر تشدد کا نوٹس لیا جائے، روزینہ خان خلجی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)چیئرمین کوئٹہ فاﺅنڈیشن روزینہ خان خلجی نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، صوبائی…

46 mins ago

ٹرانسپورٹروں کے مطالبات جائز ہیں، ہڑتال کی حمایت کرتے ہیں، مرکزی انجمن تاجران بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)مرکزی انجمن تاجران بلوچستان (ر) کے صدر عبدالرحیم کاکڑ، حضرت علی اچکزئی میر یاسین…

52 mins ago