محکمے کا کون والی وارث، کس کو طلب کروں ؟ شہباز کیس میں عدالت کے ریمارکس

(قدرت روزنامہ)محکمے کا کون والی وارث، کس کو طلب کروں ؟ شہباز کیس میں عدالت کے ریمارکس

شہبازشریف کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی

صدر پاکستان مسلم لیگ ن شہباز شریف اور حمزہ شہباز عدالت پیش ہوئے، دوران سماعت جج طاہر صابر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بینکرز کی حد تک تفتیش مکمل ہوتی تو دائرہ اختیار کا معاملہ حل ہو جاتا ،16 ماہ ہو گئے ہیں ابھی تک ایف آئی اے نے تفتیش مکمل نہیں کی ،اس محکمے کا کون والی وارث ہے میں کس کو طلب کروں ؟کیوں نہ ساری انوسٹی گیشن ٹیم کو شوکاز نوٹس جاری کر دوں ،آپکے ڈائریکٹر صاحب نے عدالت میں بیان دیا تھا کہ اتنا ریکارڈ ہے ٹرک بھرا جا سکتا ہے،

بینکنگ جرائم کورٹ نے آئندہ 10 روز میں ہر صورت تفتیش مکمل کرنے کا حکم دے دیا اور کہا کہ دن رات ایک کریں اسکے بعد ٹائم نہیں ملے گا شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں بھی 14جنوری تک توسیع کر دی گئی

ن لیگی رہنما عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ 16ماہ سے ایف آئی اے تحقیقات کی مگر کچھ نہیں مل سکا ،ایف آئی اے کے پاس تحقیقات کرنے کے لیے مواد نہیں،شہزاد اکبر عمران خان کے کہنے پر ایف آئی اے پر دباو ڈالتا ہے ایف آئی اے کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے ،شہزاد اکبر کی یہ نوکری جلد ختم ہونے والی ہے ،

. .

متعلقہ خبریں