مولانا فضل الرحمان اور نواز شریف کا حکومت کو ٹف ٹائم دینے پر اتفاق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اور سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان حکومت کے خلاف پھر سرگرم ہو گئے ہیں . دونوں رہنماؤں کے درمیان رابطہ ہوا اور ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا .

ذرائع کے مطابق اسمبلیوں سے مستعفی نہ ہونے کے فیصلے پر نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کا شکریہ ادا کیا . دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیاکہ پارلیمنٹ کے اندر رہ کر اس حکومت کو ٹف ٹائم دیتے رہیں گے .
منی بجٹ کی قومی اسمبلی سے منظوری روکنے کی حکمت عملی پر بھی بات چیت ہوئی . ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے نائب صدرشہباز شریف کو حکومتی اتحادیوں سے منی بجٹ کی حمایت نہ کرنے پر آمادہ کرنے کےلئے ٹاسک دیا ہے . دونوں رہنماؤں نے منی بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے ہر فورم پر مخالفت پر اتفاق کیا .
پی ڈی ایم کے 23 مارچ کے مہنگائی مارچ کی تیاریوں پر بھی بات چیت کی گئی . نوازشریف نے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کو مبارک باد دی . مستقبل میں بھی پی ڈی ایم کے پلیٹ فورم کو موثر انداز میں استعمال کرنے پر اتفاق ہوا .
نوازشریف نے مختلف شخصیات سے ملاقاتوں اور رابطوں کے بارے میں اعتماد میں بھی لیا . ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیاکہ عوامی خواہشات اور جمہوریت کے منافی کوئی اقدام قبول نہیں کیا جائے گا . دونوں رہنماؤں نے رواں سال شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے حکومت پر دباؤ جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا .

. .
Ad
متعلقہ خبریں