سعودی عرب، کار سیلابی ریلے میں بہہ جانے سے باپ بیٹی جاں بحق

ریاض (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کے علاقے عسیر میں بلقرن گورنری میں تازہ موسلا دھار بارش کے بعد آنے والے پانی کے ریلے میں ایک کار کے بہہ جانے سے اس میں موجود باپ بیٹی جاں بحق ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک سعودی شہری اپنی بچی کو اسکول چھوڑنے کے لیے اپنی کار لے کر اسکول کی طرف نکلا تو راستے میں سیلابی ریلہ آگیا۔
سول ڈیفنس کی ٹیموں کو شواص سنٹر میں بچی کی لاش ملی۔ سوشل میڈیا پر اس حادثے کی ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی گئی ہے جس میں ایک کار کو پانی میں ڈوبے دیکھا جا سکتا ہے۔فوت ہونے والی طالبہ کے بھائی سعدی غصاب نے بتایا کہ اس کی بہن منی کی عمر 15 سال ہے اور وہ تیسری جماعت کی طالبہ تھی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں خاندان کے گھر سے 10 کلومیٹر کی دوری پر پریشان تھا اور جب میں نے بارش کی شدت میں اضافہ دیکھا تو میں نے اپنے والد سے کہا کہ وہ اسکول نہ جائیں لیکن انہوں نے اصرار کیا کہ وہ منی کو اس کا امتحان مکمل کرنے کے لیے اسکول لے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ صبح شدید بارش کی وجہ سے مجھے ڈر لگا تو میں نے اسکول کے ایک سیکیورٹی گارڈ کو فون کرکے کہا کہ وہ والد کے ساتھ جائیں مگر اس نے انکار کردیا۔ اس نے دس بجے تک جانے سے انکار کر دیا۔ بارش مزید تیز ہوگئی۔ اس کی بے چینی بڑھتی گئی۔ اس کی بہن اور والد چلے گئے مگر کچھ دیربعد خبر آئی کہ ان کی گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی ہے۔

Recent Posts

حج سیزن : مکہ مکرمہ میں داخلے کیلئے انٹری پرمٹ لازمی قرار دیدیا گیا

ریاض(قدرت روزنامہ)حج سیزن 2024 کے پیش نظر آج سے مکہ مکرمہ میں داخلے کیلئے انٹری…

7 mins ago

میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی، سابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے خبردار کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور لیگی رہنما حنیف عباسی کے درمیان تلخ کلامی…

12 mins ago

حالیہ بارشوں کے دوران لوگوں کی مدد کرنے پر پاکستانی قونصلیٹ دوبئی کی جانب سے پاکستانی رضاکاروں کو تعریفی اسناد پیش کی گئیں

دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی رضاکاروں کی ایک ٹیم جنہوں نے متحدہ عرب امارات میں حالیہ بارشوں…

23 mins ago

صحت کے شعبے میں پاکستان کا اعزاز ، ڈاکٹر شہزاد 100 عالمی رہنماؤں کی فہرست میں شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شعبہ صحت میں پاکستان نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا، اس…

30 mins ago

پاکستان تنخواہ دار اور دیگر طبقات پر انکم ٹیکس شرح برابر کرے: ورلڈ بینک

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عالمی بینک نے پاکستان سے کہا ہے کہ وہ ذاتی آمدن ٹیکس کو…

37 mins ago

ارکان پارلیمنٹ اور سیاستدانوں کو سیاسی انتقام سے بچانے کیلئے نئی نیب پالیسی کی تیاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سرکاری ملازمین اور تاجروں کو غیر ضروری ہراسگی سے بچانے کیلئے ایس او…

40 mins ago