ٹرمپ کے بیٹے جونئر ٹرمپ نے منگنی کرلی
امریکا(قدرت روزنامہ) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے بیٹے جونئر ٹرمپ نے اپنی گرل فرینڈ کمبرلی گلفائل سے منگنی کرلی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے بیٹے جونئر ٹرمپ نے اپنی گرل فرینڈ کمبرلی گلفائل سے منگنی کرلی ہے جبکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ جوڑی شادی کرنے کا بھی ارادہ رکھتی ہے۔اس حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تک شادی کی کوئی تاریخ طے نہیں کی گئی ہے جبکہ یہ جوڑی 2018 سے ایک دوسرے کو ٖڈیٹ کررہے ہیں۔
کمبرلی گلفائل نے اپنی سماجی رابطے کی تصاویر و ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اور جونئر ٹرمپ موجود ہیں جبکہ اس تصویر کے کیپشن میں کمبرلی گلفائل نے لکھا کہ ’آج کی رات جونئر ٹرمپ کی سالگرہ منانے کے لیے خاص تھی۔