سونو نگم اور انکی فیملی ہوئی کورونا کا شکار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کے نامور اور معروف گلوکار سونو نگم سمیت ان کی فیملی کے دیگر افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔اس حوالے سے سونو نگم نے اپنے مداحوں کو ازخود آگاہ کیا ہے اور بتایا ہے کہ بار بار ٹیسٹ کروانے پر بھی ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
اپنے وی لاگ میں سونو نگم نے بتایا ہے کہ وہ اس وقت اپنے خاندان کے ہمراہ دبئی میں موجود ہیں ان سمیت ان کی اہلیہ اور بیٹے کو بھی کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Sonu Nigam (@sonunigamofficial)


انہوں نے اپنے وی لاگ میں کہا ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ اب لوگوں کو اس وائرس کے ساتھ رہنا پڑے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے وائرل اور خراب گلے میں کنسرٹ کیے ہیں اور یہ اس سے بہت بہتر ہے، میں کوویڈ پازیٹیو ہوں لیکن میں مر نہیں رہا ہوں اور میرا گلا بھی ٹھیک ہے لیکن مجھے ان لوگوں کے لیے برا لگتا ہے جنہیں میری وجہ سے نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
سونو نگم نے افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا ایک بار پھر بہت تیزی سے پھیل رہا ہے اور ان سب میں مجھے ہمارے لیے برا لگتا ہے کیونکہ ابھی کام شروع ہوا ہے لیکن مجھے امید ہے کہ حالات ٹھیک ہوجائیں گے۔