دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی کراچی میں پاکستان رینجرز (سندھ) کے کیمپ پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ وطن کے دفاع میں شہید ہونے والے رینجرز کے جوان پوری قوم کا فخر ہیں، ان کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جائیں گی۔شہداء کے درجات کی بلندی، اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل اور زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

بھارت کے حمایت یافتہ دہشت گرد عناصر اور ان کے سہولت کار اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے

شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، دہشت گردی کے ہر منصوبے کو قومی اتحاد اور ریاستی قوت سے ناکام بنایا جائے گا۔

بلوچستان حکومت دہشت گردی کے خلاف قومی بیانیے اور سیکیورٹی فورسز کی ہر ممکن حمایت جاری رکھے گی۔پاکستان کے امن، استحکام اور سلامتی کے تحفظ کے لیے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گی

WhatsApp
Get Alert