ملک کی معروف شیف راحت علی انتقال کر گئیں، مداحوں کا اظہار تعزیت

لاہور(قدرت روزنامہ)ملک کی مشہورومعروف شیف راحت علی انتقال کر گئی ہیں، سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں نے ان کے انتقال پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شیف راحت علی ملک کی معروف شخصیات میں شمار ہوتی ہیں جس نے گھریلو کھانا پکانے کو آسان اور دلچسپ انداز میں پیش کرکے عوام کی توجہ حاصل کی۔ کھانا پکانے کی آسان تراکیب اور سادہ طریقہ کار کے باعث لاکھوں خواتین کھانا پکانے کی جانب راغب ہوئیں۔

شیف راحت علی نے اپنے انداز و اطوار اور کھانے پکانے کے منفرد طریقے سے ناظرین میں مقبولیت حاصل کی۔ مداحوں کا ماننا ہے کہ شیف راحت علی کھانا پکانے کی ترغیب اور رہنمائی کا ذریعہ بھی ہیں اور ان کے ذریعے خواتین کو طرح طرح کے کھانے پکانے کی تراکیب بھی معلوم ہوتی رہی ہیں۔

شیف راحت علی کے انتقال کی خبر ان کی بھانجی نے سوشل میڈیا پر شیئر کی جس کے بعد عوام کی بڑی تعداد نے ان سے اظہارِ تعزیت اور مرحومہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ واضح رہے کہ شیف راحت علی کی صاحبزادی شیف مائدہ راحت علی بھی کھانے پکانے کے شعبے سے وابستہ ہیں۔

WhatsApp
Get Alert