یکم یا 6 جولائی تک پنجاب کے بیشتراضلاع میں بارشیں، الرٹ جاری

لاہور(قدرت روزنامہ)پی ڈی ایم اے پنجاب نے آندھی ،بارشوں اور ژالہ باری کا الرٹ جاری کردیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پی ڈی ایم اے کاکہنا ہے کہ یکم یا 6جولائی تک پنجاب کے بیشتراضلاع میں بارش کا امکان ہے،لاہور، راولپنڈی، مری ، فیصل آباد و دیگر شہروں میں بارش کا امکان ہے،راولپنڈی،گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور اور فیصل آباد میں اربن فلڈنگ کا خطرہ موجود ہے۔

پی ڈی ایم اے کا مزید کہنا ہے کہ گوجرانوالہ، حافظ آباد، فیصل آباد، خوشاب، سرگودھا، شیخوپورہ، نارووال میں بارش کاامکان ہے، ملتان، خانیوال، لودھراں اور گردونواح میں بھی بادل برس سکتے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کا مزید کہنا ہے کہ 3تا6جولائی ساہیوال، نارووال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، پاکپتن اور ننکانہ میں بارش متوقع ہے ،صوبے کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری کردیا گیا ہے،پی ڈی ایم اے نے ہدایات جاری کی ہیں کہ سیاح شمالی علاقہ جات کے سفر میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

WhatsApp
Get Alert