کاہنہ میں ٹیوشن سنٹر کی چھت گرنے کا واقعہ، ، غفلت برتنے پر 5 افراد زیرحراست، تحقیقات جاری

لاہور (قدرت روزنامہ ) ڈی آئی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ ٹیوشن سنٹر کی چھت گرنے کے واقعے پر غفلت برتنے پر5افراد کو زیرحراست لے لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک منزلہ عمارت کی چھت پرمٹی کی بھرائی اورتعمیراتی کام جاری تھا، زیادہ وزن ہونے کی وجہ سے چھت گر گئی،ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق چھت ہر تعمیراتی کام چل رہا تھا۔
ریسکیو 1122پنجاب کا کہنا ہے کہ زخمی بچوں کی عمریں 4سے 10سال کے درمیان ہیں ۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کاہنہ میں ٹیوشن سنٹر کی چھت گرنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا ، وزیراعلیٰ نے متعلقہ اداروں کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ واقعے پر پولیس نے ٹیوشن سنٹر کے مالک دو بھائیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔
پولیس کے مطابق حراست میں لئے گئے افراد میں فیضان اور ریحان شامل ہیں، ریسکیو 1122پنجاب کا کہنا ہے کہ زخمی بچوں کی عمریں 4سے 10سال کے درمیان ہیں ۔
ٹی ایچ کیو کاہنہ ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر احسن کے مطابق ٹی ایچ کیو کاہنہ میں 12بچے زیرعلاج ہیں ، جبکہ 14 بچے حادثے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔ جاں بحق بچوں میں 16سال کی خدیجہ ، 7سال کی ماہ نو ، 7سال کی رمشا، 5سال کا مرتضیٰ ، 6سال کی تابشہ، 9سال کا غلام نبی ، 6سال کا سلمان، 8سال کا فواد اور دیگر بچے جاں بحق ہوئے ہیں۔ زخمی بچوں میں 5بچے اور خاتون کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
یاد رہے لاہور میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے کا دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے، واقعے میں 14 بچے جاں بحق ہوگئے، ریسکیو ٹیموں نے ہنگامی آپریشن کے بعد متعدد زخمی بچوں کوملبے تلے سے نکال پر ہسپتال منتقل کر دیا۔
