مشی خان کا عامر لیاقت کو اپنا دماغی علاج کروانے کا مشورہ

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، رکنِ قومی اسمبلی، ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی جانب سے حالیہ متنازع بیان پر انہیں گرفتار کرنے کا مطالبہ سوشل میڈیا پر زور پکڑتا جا رہا ہے۔عامر لیاقت حسین کے اس متنازع بیان پر اداکارہ مشی خان کی جانب سے ردِ عمل دیا گیا ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Mishi Khan MK (@mishikhanofficial2)


اداکارہ مشی خان نے عامر لیاقت حسین کی جانب سے دیئے گئے بیان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’عامر لیاقت حسین کو کسی ڈاکٹر سے اپنے دماغ کا علاج کروانا چاہیے، عامر لیاقت ایک ذہنی بیمار شخص ہے۔‘انہوں نے مزید کہا کہ ’کبھی عامر لیاقت ناگن ڈانس کرتے ہیں، کبھی مذہبی اسکالر بن جاتے ہیں تو کبھی اُلٹی سیدھی باتیں کرتے ہیں۔‘
مشی خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں مزید کہا کہ ’عامر لیاقت کو شرم آنی چاہیے، یہ تو ہر مسلمان پر فرض ہے کہ وہ ہر عقیدے کی عزت کرے، عامر لیاقت کا منہ ہے کہ کچرے کا ڈبہ جس میں جو آتا ہے آپ بول دیتے ہیں۔‘اداکارہ نے مزید کہا کہ ’اللّٰہ نے عامر لیاقت کو اتنی عزت دی ہے اور انہوں نے اپنا کیا حال بنا لیا ہے، عامر لیاقت حسین کی ٹیم کو اِنہیں احساس دلانا چاہیے۔‘