ایم کیو ایم کا پیپلزپارٹی حکومت کے خلاف عوامی تحریک چلانے کا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ) ایم کیو ایم نے پیپلزپارٹی حکومت کے خلاف بھرپور عوامی تحریک چلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما انیس قائم خانی کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ سندھ حکومت کے مظالم، کرپشن، نااہلی کے خلاف احتجاجی تحریک چلائیں گے۔
انیس قائم خانی کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کے خلاف فیصلہ کن عوامی تحریک کا آغاز کررہے ہیں۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایم کیو ایم پہلے مرحلے میں علاقائی سطح پر مظاہروں کے بعد بڑا احتجاج کرے گی، احتجاجی تحریک اور بلدیاتی انتخابات کے لیے امیدواروان کے تعین کے لیے عوامی رابطے تیز کریں۔
