اسلام آباد(قدرت روزنامہ)طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ دن میں پانچ بار سے زیادہ قہوہ کا استعمال صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہےقہوہ کی بہت ساری اقسام ہیں اور اسے عموماْ صحت کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے اور ماہرین صحت بھی کہتے ہیں کہ قہوہ یا سبز چائے کو روزانہ کے مشروب میں شامل کرکے شریانوں کی تنگی اور سختی دور کی جاسکتی ہے جب کہ شوگر، ہائی بلڈ پریشر، ذہنی دباوٗ، موٹاپے اور مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے لیے روزانہ کی بنیاد پر سبز چائے کا استعمال کا مشورہ دیا جاتا ہے .
لیکن سیانوں نے بھی کہا ہے کہ زیادتی ہر چیز کی بری ہوتی ہے تو بڑوں کے اس مقولے پر ماہرین صحت نے بھی مہرلگا دی ہے .
ماہرین کا کہنا ہے کہ دن میں کم از کم دو اور زیادہ سے زیادہ پانچ کپ سبز چائے کا استعمال کرنا چاہیے، اس سے زیادہ استعمال صحت کے لیے نقصان دہ ہوسکتا ہے . قہوہ کی زیادتی نیند، خون کی کمی، ذہنی دباوٗ اور ہڈیوں کے بھربھرے پن کا سبب بن سکتی ہے . ویسے سبز چائے جہاں موٹاپے کو کنٹرول کرتی ہے وہیں اس میں کیفین ہونے کے سبب جسمانی اعضا کی کارکردگی بھی بہتر ہوتی ہے . طبی ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ سبز چائے میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس کینسر کے خطرات کو کم کرتا ہے .
. .