لال انگور فوائد سے بھرپور، جانیئے اِن کے حیرت انگیز فوائد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لال انگور ایک ذائقہ دار پھل ہے جس کا ہر دانہ طبی فوائد سے بھرپور ہوتا ہے . آج کل بازاروں میں مختلف انگور دستیاب ہیں ہرے، لال، کالے ہر قسم کے انگور کا منفرد ذائقہ اور فوائد ہوتے ہیں جنہیں دیکھتے ہی منہ میں پانی آ جاتا ہے .

لیکن اگر آپ لال انگوروں کی افادیت سے واقف ہو جائیں تو آج ہی سے اس کا استعمال شروع کر دیں گے،تو چلیں پھر لال انگوروں کے فوائد پر ایک نظر ڈالتے ہیں .

لال انگور کے فوائد

غذائیت سے بھرپور

انگوروں کا ذائقہ ترش ہوتا ہے، یہ وٹامن سی اور وٹامن کے سے بھرپور ہوتے ہیں جو کہ انسانی صحت کے لئے سب سے ضروری غذائی اجزاٗ ہیں .

انگور کی غذائیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ایک کپ لال انگوروں میں 104گرام کیلوریز، 27.3گرام کاربوہائیڈریٹ اور 1.1گرام پروٹین ہوتا ہے جبکہ ان میں وٹامن سی 27 فیصد، وٹامن کے28 فیصد، تھائیامن 7 فیصد، رائبوفلاون6 فیصد، وٹامن بی سکس 6 فیصد، پوٹاشیم 8 فیصد، کاپر 10فیصد اور میگنیز 5 فیصد پر مشتمل ہوتا ہے .

یعنی لال انگوروں کو اگر غذائیت کا خزانہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا، لال انگور وٹامن کے اور سی کے علاوہ بیٹا کیروٹین سے بھی بھرپور ہوتے ہیں .

بلڈ پریشر

لال انگوروں میں پوٹاشیم موجود ہوتا ہے، پوٹاشیم ہائی بلڈ پریشر کو نارمل کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہائی بلڈ پریشر کے مریض کے لئے اس کا ایک کپ آپ کا بڑھا ہوا بلڈ پریشر نارمل کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے .

موٹاپا دور بھگائے

لال انگور میں موجود اجزا موٹے افراد کے لئے بےحد مفید ہیں یہ جسم سے اضافی چربی کو دور کرتے ہیں، اس لئے لال انگور موٹاپے اور امراضِ قلب کو کنٹرول کرنے میں مفید ثابت ہوسکتے ہیں .

خون کی کمی دور کرے

خون کی کمی دور کرنے کے لئے قدرت نے لال انگور کو ایک نعمت کے طور پر عطا کیا ہے . لال انگور کے استعمال سے خون کی کمی دور ہوتی ہے جبکہ خون میں ریڈ بلڈ سیلز کا اضافہ ہوتا ہے .

انگور میں چُھپا سر درد کا راز

ماہرین کے مطابق لال انگور کے استعمال سے دردِ شقیقہ یعنی آدھے سر کے درد (مائیگرین) سے متاثرہ مریضوں کا علاج ممکن ہے ایسے لوگوں کو لال انگور کا استعمال کرنا چاہیئے، لال انگور کا جوس پینے سے سر درد میں راحت ملتی ہے .

جوڑوں کے درد کا علاج

آپ نے کبھی سوچا بھی نہیں ہوگا کہ انگور جوڑوں کے درد کا علاج بھی کر سکتے ہیں لال انگور کا استعمال جوڑوں کی تکلیف دور کرنے میں بےحد مددگار ثابت ہوتا ہے لال انگور کھانے سے گھٹنوں کے جوڑ کی تکلیف میں آرام ملتا ہے .

. .

متعلقہ خبریں