اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پیغام رسانی کی مقبول ایپلیکیشن واٹس ایپ اپنے صارفین کی سہولت کے لئے نت نئی تبدیلیاں کرتا رہتا ہے اور اس نے اب سال نو کے آغاز پر ایک نیا فیچر متعارف کروایا ہے . اس نئے فیچر کے ذریعے پیغام بھیجنے والے کی پروفائل کو دیکھا جاسکتا ہے اور یہ ابھی آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم کے لئے ہے .
واٹس ایپ انتظامیہ کے مطابق یہ فیچر سسٹم کی اطلاعات کے بارے میں ہے جس میں اب پروفائل فوٹوز بھی شامل ہیں .
اس کے علاوہ کچھ آئی او ایس بیٹا ٹیسٹرز نے اس کو خوب سراہا اور اس نئے فیچر کو اچھا تصور کیا جارہا ہے، اب صارفین کو واٹس ایپ پر گروپس یا کوئی ایک شخص پیغام بھیجے گا تو اس میں پروفائل فوٹو بھی نظر آئے گی . تاحال یہ نیا فیچر آئی او ایس 15 پر کچھ بیٹا ٹیسٹرز کے لئے جاری کیا گیا ہے کیونکہ یہ iOS 15 APIs کا استعمال کرتا ہے، اگر یہ آپ کے واٹس ایپ اکاؤنٹ کے لئے دستیاب نہیں تو فکر مند نہ ہوں کیونکہ واٹس ایپ انتظامیہ اس فیچر پر مزید کام کررہا ہے اور آنے والے وقت میں ایسے متعدد اکاؤنٹس ایکٹیویٹ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے .