امریکہ میں دو کمپنیاں بنائی گئیں جن کے چئیرمین عمران خان تھے،مریم نواز

لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے جو رپورٹ عمران خان اور فارن فنڈنگ کیس پر دی اس پر ہوش رُبا حقائق سامنے آئے، الیکشن کمیشن کے انکشافات سے قوم کا سر چکرا گیا۔ الیکشن کمیشن کی رپورٹ نے عمران خان کے چہرے پر موجود بچا کچا نقاب اتار کر پھینک دیا ہے۔
لاہور ماڈل ٹاون میں مریم نواز نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کسی سیاسی جماعت یا سیاسی جماعت کے سربراہ کے خلاف جو ناقابل تردید ثبوت سامنے آئے ہیں وہ پاکستان کی تاریخ میں نہیں دیکھے گئے۔رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ اب انہیں بھاگنے کا موقع نہیں ملے گا، اگر چوری نہیں کی تو تلاشی کیوں دے رہے تھے؟مریم نواز نے مزید کہا کہ آپ نے تلاشی دی نہیں زبردستی لی گئی، امریکہ میں دو کمپنیاں بنائی گئیں جن کے چئیرمین عمران خان تھے۔ انہوں نے دبئی کے کرکٹ کلب سے 2.1 ملیں ڈالر فنڈنگ لی۔
مریم نواز نے بتایا کہ امریکہ، آسٹریلیا ، کینیڈا اور انگلینڈ سے فنڈنگ ملی، یہ سب عمران خان اور صدر کی اجازت سے ہوا۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن سے پریشر پر رپورٹ رکوانے کی کوشش کی گئی، الیکشن کمیشن کے دائرہِ اختیار کو چیلنج کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ اگر چوری نہیں کی تو تلاشی کیوں نہیں دیتے؟ لیکن تلاشی دینے والے چور نہیں ہوتے، عمران خان کی زبردستی تلاشی لی گئی، ان کا بال بال کرپشن میں ڈوبا ہوا ہے۔لیگی نائب صدر نے کہا کہ امریکہ، آسڑیلیا، کینیڈا اور انگلینڈ سے فنڈنگ لے کر ٹیکساس اور کیلی فورنیا میں کمپنیاں کھولیں جس کے عمران چئیرمین رہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ جو بھی ہوا عمران خان چئیرمین تھے، ان کی مرضی اور کہنے پر سب کچھ ہوا، آپ نے جھوٹ بولا اور جان بوجھ کر حقائق کو چھپایا، جعلی سرٹیفکیٹ جمع کرائے، پی ٹی آئی لیڈر شپ کی ہدایت پر سب کچھ کیا گیا۔مریم نواز نے بتایا کہ پی ٹی آئی جماعت کے ذاتی چار ملازم کے نام پر غیر قانونی پر پیسے منگوائے گئے، دھوکے کا پیسہ اپنے ذاتی ملازمین طاہر ارشد اور رفیق کے اکاونٹس میں منگوایا گیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان پرنسپل فارن فنڈنگ اکاونٹس کے مالک ہیں اور انہوں نے جعلی دستاویز الیکشن کمیشن میں جمع کرائے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نے کس سے، کون سے ملک سے، کس کمپنی سے کتنے پیسے لئے نہیں بتایا گیا۔
ن لیگی رہنما نے پریس کانفرنس میں کہا کہ جواب دینا پڑے گا، عمران خان غیر قانونی فنڈنگ اکٹھی کرنے اور منتخب وزیر اعظم و حکومت کو غیر قانونی طور پر ہٹانے کےلئے کنٹینر پر سوار تھے، عمران خان نے منتخب حکومت کے خلاف فارن فنڈنگ کا پیسہ خرچ کیا۔مریم نواز نے کہا کہ آپ کا برینڈ قوم کے سامنے آ چکا ہے۔ نالائقی، نااہلی، کرپشن اور جھوٹ، سازش، لوٹ مار، ہوش ربا مہنگائی، بے روزگاری غیر قانونی فنڈنگ کے مجرم آپ کا برانڈ ہیں،