صوبے میں لاقانونیت، اغواء برائے تاوان اور بنیادی سہولیات کا فقدان حکومتی ناکامی ہے؛ پشتونخوا میپ

کوئٹہ(ڈیلی قدرت کوئٹہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ سے مربوط تحصیل سٹی میں تنظیمی فعالیت کے سلسلے میں دو اجلاسوں کا انعقاد کیا گیا۔ منعقدہ اجلاسوں کی صدارت پارٹی کے صوبائی سینئر نائب صدر وضلع کوئٹہ کے سیکرٹری سید شراف آغا نے کی۔ تحصیل سٹی کے 12علاقائی یونٹوں کے ایگزیکٹیوز کا اجلاس پارٹی رکن حاجی طاہر ملیزئی کی رہائش گاہ پشتون آباد جبکہ 9علاقائی یونٹوں کے ایگزیکٹیوز کا اجلاس پارٹی ضلع کوئٹہ کے ایگزیکٹیو حاجی محمد عمر قریش کی رہائش گاہ شالدرہ میں منعقد ہوئے۔ منعقدہ اجلاسوں سے پارٹی کے مرکز ی سیکرٹری ڈاکٹر حامد خان اچکزئی،مرکزی سیکرٹری عبدالحق ابدل، صوبائی صدر عبدالقہار خان ودان، صوبائی جنرل سیکرٹری کبیر افغان، ضلع سینئر معاونین سعید خان کاکڑ، جمشید دوتانی، ضلع آفس سیکرٹری نصیب اللہ نیازی،مرکزی کمیٹی رکن ولیم جان برکت اورتحصیل سینئر معاون سیکرٹری شکور افغان نے خطاب کیا۔ اجلاسوں میں پارٹی کے صوبائی نائب صدر مجید خان اچکزئی،صوبائی ڈپٹی سیکرٹریز حفیظ ترین، اقبال خان بٹے زئی،نوابزادہ اسفند یار جوگیزئی نے شرکت کی۔ منعقدہ اجلاسوں میں سٹی تحصیل سے منسلک ضلع ایگزیکٹیوز،ضلع کمیٹی،سٹی تحصیل ایگزیکٹیوز اور علاقائی یونٹوں کے ایگزیکٹیوز اراکین نے شرکت کی۔ مقررین نے منعقدہ اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں آئین کی بالادستی جمہوری نظام کی بنیادی ضرورت ہے۔پارٹی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ پارٹی کے بانی خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی سے لیکر اور آج تک پارٹی کے محبوب چیئرمین،تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی قیادت میں پارٹی غیر جمہوری قوتوں کے خلاف جمہوری تحریکوں میں صف اول کا کردار اد اکرتی رہی ہے۔ آج بھی پارلیمنٹ کو طاقت کا سرچشمہ بنانے، فوج،عدلیہ اور دیگر ریاستی اداروں کو آئینی حدود میں کام کرنے، صحافت کی آزاد ی کے لیے پارٹی اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں لیکن بدقسمتی سے غیر جمہوری قوتوں کی جانب سے جمہوری موقف پر اختلافِ رائے کوبرداشت نہیں کیا جاتا اور مسلسل پارٹی کوآئین کی بالادستی، جمہور کی حکمرانی، قوموں کی برابری پر مبنی حقیقی جمہوری فیڈریشن کے قیام، عدلیہ ومیڈیا کی آزادی کے سلوگن پر سزا دی جارہی ہے۔ لیکن جب تک عوام کی رائے کا احترام نہیں کیا جاتا عوام کے حقیقی سیاسی جمہوری نمائندوں اور پارٹیوں کو سیاست سے دور رکھنے کی روش ترک نہیں کی جاتی ملک کے بحران کا حل ناممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پشتونخواملی عوامی پارٹی ملک کے تمام محکوم اقوام ومظلوم عوام کی نمائندہ جماعت ہے۔ایسے میں کارکنوں کی ذمہ داریاں انتہائی زیادہ ہیں کسی بھی کارکن کی کاہلی، غفلت یا اپنی ذمہ داریوں کو بروقت پورا نہ کرناجاری جدوجہد کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہیں۔ محمود خان اچکزئی کا بیانیہ سوشل میڈیا اور پارٹی پروگرام کو گھر گھر پہنچانا ہم سب کی ذمہ داریوں میں شامل ہیں۔ کارکنان عوام کو پارٹی صفوں میں شامل کرکے اتحادواتفاق، اعتماد اور باہمی احترام سے منظم تنظیم کے ذریعے پشتون قومی تحریک کے شہدا، اکابرین کے ملی ارمانوں کی تکمیل اور قومی اہداف کے لیے حصول کی جدوجہد کو کامیابی سے ہمکنار کرسکتے ہیں۔ ہر کارکن اپنی ذمہ داری دیانت داری سے ادا کرتے ہوئے اپنے تنظیمی اجلاسوں کے بروقت انعقاد اور وقت کی پابندی ہر صورت یقینی بنائیں۔ تنظیمی فیصلوں کا احترام اور اجتماعی مشاورت پر عمل کرکے ذاتی اختلافات کو تنظیمی مفاد پر غالب نہ آنے دیا جائے اور عوام جو اس وقت بدترین مسائل سے دوچار ہیں،سرومال محفوظ نہیں، شاہراہیں محفوظ نہیں، بجلی، گیس، پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں، چوری ڈکیتی، اغواء برائے تاوان، لاقانونیت کا دور دوراہ ہے ایسے میں پارٹی نے عوامی خدمت کواولین مقصد بناکر ہمہ وقت اپنے عوام کے ساتھ رہنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پشتونخواملی عوامی پارٹی کے کارکنوں نے اپنے تنظیمی فیصلوں، آئین ومنشور، ڈسپلن کی پابندی کرنی ہوگی۔ سوشل میڈیا کا ذاتی آئی ڈی یا پیج کارکن کی ملکیت ہے لیکن پارٹی حوالے کسی بھی سیاسی یا غیر سیاسی بحث مباحثہ کرنا کسی کارکن کو اجازت نہیں دی جاسکتی، افواہوں، جعلی خبر…

WhatsApp
Get Alert