خیبر پختونخوا(قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک نے ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے اب ٹکٹ نعروں پر نہیں ملے گا،پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے بڑا چیلنج دیا ہے ہر ضلع میں کارکن کو عزت دینے کیلئے آئے ہیں فیز ون کے انتخابات میں جو ہوا وہ آگے نہیں ہونا چاہیے،وزیراعظم عمران خان کو جیت کر تحفہ دیں گے، پارٹی میں اتحاد قائم رکھنا پہلی ترجیح ہے،تنظیم سازی میں کارکنوں کی رائے کو مقدم رکھیں گے، مہنگائی بین الاقوامی مسئلہ ہے،وزیراعلیٰ محمود خان نے ایبٹ آباد کیلئے 20ارب روپے کے میگا پراجیکٹ کا اعلان کیا ،,قبل ازیں صوبائی صدر و وزیر دفاع پرویز خان خٹک اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے مانسہرہ کا دورہ کیا وفاقی وزراء اعظم خان سواتی، عمر ایوب ،ایم این اے صالح محمد خان بھی ہمراہ تھے
قبل ازیں سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا ارسطو کہہ رہا ہے کہ سندھ کا بلدیاتی قانون ملک کے لیے خطرہ ہے،ماہرین معیشت کہتے رہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ملک دشمنی ہے فردوس شمیم نقوی نے استعفیٰ کا اعلان کیا تھا،فردوس شمیم نقوی استعفٰی دیں اور لوگوں کے درمیان بیٹھیں ،اس وقت پاکستان کی تاریخ میں اتنی مہنگائی نہیں ہوئی آٹا،چینی،اور دیگر اشیا تاریخ میں سب سے زیادہ مہنگی ہوئی ہیں پنجاب میں منتخب بلدیاتی نمائندوں کو فارغ کیا گیا،متنازعہ مردم شماری کو پی ٹی آئی نے منظورکیا،پی ٹی آئی میں نالائقوں کی بھرمارہے نالائق حکومت کی وجہ سے لوگوں کی مشکلات بڑھی ہیں،
سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اپنی نااہلی ماننے کوتیارنہیں ،خیبر پختونخوا میں ان کے ساتھ جو ہوا اس پر انہیں شرمندہ ہونا چاہیے پی ٹی آئی کا سندھ میں صفایا ہو چکا ہے یہ کہتے ہیں پی ٹی آئی سندھ میں حکومت بنائے گی ،جماعت اسلامی کے احتجاج میں رکاوٹ نہیں ڈالیں گے پی ٹی آئی کے لوگوں سے کہتا ہوں عوام میں بیٹھیں تاکہ آپ کو پتہ چلے ،سندھ میں بلدیاتی انتخابات ہوں تو ان کا حشر خیبرپختونخوا سے بھی برا ہوگا،ایم کیو ایم چاہتی ہے کہ بلدیاتی انتخابات نہ ہوں ،مہنگائی کے خلاف ایم کیو ایم اور جی ڈی اے احتجاج نہیں کرتی،