ہنہ اوڑک حملے کی شدید مذمت، امن و امان کی صورتحال پر حکومت کی کارکردگی سوالیہ نشان بن چکی ہے، جے یو آئی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمن رفیق، سیکرٹری جنرل حاجی عین اللہ شمس اور سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد نے ہنہ اوڑک میں مسلح حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام سے کیے گئے وعدوں کے باوجود کینٹ کے قریب دوبارہ حملہ اور پانچ شہریوں کا زخمی ہونا نہایت افسوسناک ہے اور یہ امن و امان کے قیام میں حکومتی کارکردگی پر بڑا سوالیہ نشان ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی عدم موجودگی کے باعث شہری اپنی مدد آپ کے تحت دفاع پر مجبور ہوئے، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور خواتین، بچوں اور بزرگوں میں شدید بے چینی پیدا ہوئی۔ رہنماں نے کہا کہ ہنہ اوڑک میں کالعدم تنظیم کے نام پر مسلح حملہ ریاستی رٹ پر سوال اٹھاتا ہے۔جے یو آئی کے رہنماں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر علاقے میں امن و امان بحال کرے، زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرے، عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مثر اقدامات کرے، بصورت دیگر عوام کا ریاستی اداروں پر اعتماد مزید متاثر ہوگا۔
