اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر سے ہیروئن کی بھاری مقدار پکڑی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت کے اسلام آباد انترنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر سے ہیروئن کی بھاری مقدار پکڑی گئی ‘ سعودی دارالحکومت ریاض جانے والے مسافرتازہ خان سے ایک کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد ہوئی جو اس نے سوٹ کیس میں چھپا رکھی تھی . میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب منشیات اسمگلنگ کی کوشش اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) کی جانب سے اس وقت ناکام بنائی گئی جب اسلام آباد ایئرپورٹ پر اہم کارروائی کے دوران مسافر سے ہیروئن برآمد ہوئی ، سعودی دارالحکومت ریاض جانے والے مسافر نے سوٹ کیس میں ہیروئن چھپا رکھی تھی ، تلاشی کے دوران مسافرتازہ خان سے 1.020 کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی جس کی وجہ سے ملزم کو فوری گرفتار کرلیا گیا .


خیال رہے کہ چند روز قبل بھی اسلام آباد ائیرپورٹ پر بڑی تعداد میں ہیروئن ضبط کی گئی اور بیرون ملک منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی ، اے ایس ایف نے ابوظہبی جانے والے مسافرکے بیگ سے 4 کروڑ روپے مالیت کی ساڑھے 3 کلو آئس ہیروئن برآمد کرلی ، مذکورہ مسافر نور مال نے ہیروئن اپنے بیگ میں چھپا رکھی تھی، جس کی مالیت تقریباً چار کروڑ پاکستانی روپے ہے ، منشیات سمگلر کو برآمد شدہ ہیروئن سمیت مزید کارروائی کے لئے اے این ایف کے حوالے کر دیا گیا ہے .

اسی طرح گذشتہ ماہ بھی اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ہیرون بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی تھی ، اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش اس وقت ناکام بنائی جب دوران چیکنگ مسافرکے بیگ سے ساڑھے 3 کلوہیروئن برآمد کرلی گئی ، سافر جہانزیب خان پرواز ای وائے 232 کے ذریعے اسلام آباد سے ابوظہبی جانا چاہتا تھا، منشیات انتہائی مہارت سے بیگ میں چھپا رکھی تھی ، ملزم کا تعلق خیبر ایجنسی سے بتایا گیا ، مزید قانونی کارروائی کے لیے مسافر کو برآمد شدہ منشیات سمیت اے این ایف کے حوالے کردیا گیا .
گذشتہ ماہ ہی کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات اے ایس ایف اہلکاروں نے مشکوک حرکات پر ایک مسافر کے سامان کو تفصیلی چیک کیا گیا تھا ، مسافر کے سامان میں شامل ایک بیگ کو جب کھنگالا گیا اور اس کی تفصیلی چیکنگ ہوئی تو خفیہ خانے میں چھپائی گئی ہیروئن برآمد ہوئی تھی ، اس مسافر کی شناخت عبدالرحمان کے نام سے ہوئی جو غیرملکی ایئرلائن کے ذریعے بحرین روانہ ہورہا تھا لیکن ساتھ ہی مسافر نے ہیروئن بھی بیگ میں موجود خفیہ خانوں میں چھپائی ہوئی تھی ، ملزم کا سامان قبضے میں لے کر اُسے مزید قانونی کارروائی کیلئے اے این ایف کےحوالےکردیاگیا .

. .

متعلقہ خبریں