سونے اور چاندی کی قیمتوں نے ہوش اڑا دیئے! جانیے 11 جولائی 2026 کے فی تولہ ریٹس

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان کی مقامی مارکیٹس میں آج بروز ہفتہ 11 جولائی 2026 کو ایک تولہ سونا 4 لاکھ 32ہزار 436 روپے کی سطح پر موجود ہے جبکہ یہ نرخ سہ پہر 3 بجے تک کار آمد رہے گی جس کے بعد صرافہ ایسوسی ایشن نئے ریٹس جاری کریں گے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونا 4 لاکھ 32 ہزار 436 روپے جبکہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 70 ہزار 744 روپے میں خریدا اور فروخت کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب مقامی مارکیٹ میں چاندی کی فی تولہ قیمت 6432 روپے کی سطح پر موجود ہے ۔
