صبور علی تھائی لینڈ ٹرپ کی تصاویر کے باعث سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گئیں

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبور علی اپنے حالیہ تھائی لینڈ ٹرپ کی تصاویر کے باعث سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گئی ہیں۔
صبور علی نے ٹرپ کے دوران ساحلِ سمندر سے متعدد تصاویر اور ویڈیوز انسٹاگرام پر شیئر کیں، جن میں وہ مغربی طرز کے ملبوسات اور بیچ ویئر میں نظر آئیں۔
ان تصاویر کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا، تاہم متعدد صارفین نے ان کے لباس اور انداز پر تنقید کی۔
ایک صارف نے تبصرہ کیا، عام طور پر شادی کے بعد لوگ زیادہ سنجیدہ ہو جاتے ہیں، لیکن یہاں تو معاملہ اس کے برعکس نظر آتا ہے۔
ایک اور صارف نے لکھا، افسوس کہ ایسے لباس اپنے ملک میں نہیں پہنے جا سکتے، اس لیے دوسرے ممالک جا کر تصاویر شیئر کی جاتی ہیں۔
دوسری جانب صبور علی کے مداحوں نے انہیں سپورٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہر شخص کو اپنی ذاتی زندگی اور لباس کے انتخاب کا حق حاصل ہے اور سوشل میڈیا پر غیر ضروری تنقید سے گریز کیا جانا چاہیے۔
