ڈیمینشیا دنیا کے لیے ٹائم بم بنتا جارہا ہے، تحقیق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ اگر طرز زندگی میں تبدیلی نہیں کی گئی تو پھرآئندہ 30 سالوں میں دنیا بھر میں ڈیمینشیا کے مریضوں کی تعداد کئی گنا بڑھ جائے گی .
اس بات کا انکشاف واشنگٹن یونیورسٹی کی جانب ہونے والے سروے میں ہوا ہے .

تحقیق کے مطابق اگر لوگوں نے صحت مند طرز زندگی اور تعلیم میں بہتری نہیں کی تو 2050 تک ڈیمینشیا( ایک دماغی عارضہ) کے مریضو ں کی تعداد تین گنا اضافے کے ساتھ 150 ملین تک ہوجائے گی .
ریسرچر کے مطابق ڈیمینشیا دنیا کے لیے ممکنہ طور پر ایک ٹائم بم ثابت ہوسکتاہے، اور تقریبا اگلی تین دہائیوں میں 153 ملین افراد اس بیماری میں مبتلا ہوسکتے ہیں . 2019 میں ڈیمینشیا کے مریضوں کی تعداد 53 ملین سے تجاوز کرچکی تھی اور حالیہ دوبرسوں میں اس میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کا اہم سبب غیر صحت بخش غذا اور جسمانی ورزش کا نہ کرنا ہے .

. .

متعلقہ خبریں