پنجاب میں شراب سے حاصل ہونے والی آمدن میں گزشتہ سال کی نسبت 10 فیصد اضافہ

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب میں شراب سے حاصل ہونے والی آمدن میں گزشتہ سال کی نسبت 10 فیصد اضافہ ہوا، پنجاب حکومت کو پہلے 6 ماہ کے دوران شراب کی فروخت پر عائد ڈیوٹی اور لائسنس کے اجرا ء سے 67 کروڑ روپے کی آمدن ہوئی . نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب میں شراب سے حاصل ہونے والی آمدن میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے .

پنجاب حکومت نے پہلے 6 ماہ شراب کی فروخت پر 67 کروڑ روپے کی آمدن حاصل کی جبکہ شراب کی فروخت پر ٹیکسز اور لائسنس کے اجرا ء پر آمدن میں اضافہ ہوا . شراب کی فروخت پر لائسنس کے اجرا ء پر 42 کروڑ روپے کی آمدن ہوئی ہے . غیر ملکی شراب کی فروخت پر ڈیوٹی کی مد 20 کروڑ روپے کی آمدن ہوئی، پاکستان میں بننے والی لوکل شراب پر 6 کروڑ 14 لاکھ روپے کی آمدن ہوئی .

. .

متعلقہ خبریں