فوڈ اتھارٹی کے19مراکز خوراک کو جرمانے

لورالائی، کوئٹہ، وندر (قدرت روزنامہ) عوام کو صحت بخش و معیاری خوراک کی فراہمی اور ناقص اشیاء کے تدارک کیلئے بلوچستان فوڈ اتھارٹی حکام کی جانب سے مراکز کی چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعہ کے روز حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر لورالائی میں 7، وندر میں 5 جبکہ کوئٹہ شہر میں بھی 7 مراکز پر جرمانے عائد کیے گئے.ڈبل روڈ کوئٹہ میں قائم میٹ شاپس کے معائنے کے دوران 7 مراکز پر جرمانے عائد کیے گئے، میٹ شاپس کو دکانوں میں گندگی، آلودہ و جراثیم زدہ کٹنگ اوزار کے استعمال، دکانوں کے احاطے میں جانور زبح کرنے اور بارہا منع کرنے کے باوجود گوشت باہر لٹکانے پر فائن کیا گیا۔ وندر (ضلع لسبیلہ) میں بی ایف اے زونل ٹیم نے متفرق کھانے پینے کے مراکز چیک کیے، اس دوران 3 ہوٹلوں میں باسی کھانے اسٹور کیے گئے تھے جبکہ ہوٹلوں میں صفائی کی صورتحال ابتر اور کھانوں میں کھلا و ناقص کوکنگ آئل استعمال کیا جارہا تھا، 1 بیکنگ یونٹ کا پروڈکشن یونٹ انتہائی گندا، مشینری زنگ آلود اور تیار اشیاء نامناسب طریقے سے اسٹور کی گئیں تھیں، 1 ہولسیلر سے زائد المعیاد پیکٹ مصالحے، کولڈرنکس، پیکٹ دودھ و فروزن فوڈ آئٹمز برآمد ہوئے جن پر مزکورہ مراکز کے خلاف کارروائی کی گئی۔ اسی طرح لورالائی میں فراہم کردہ فوڈ سیفٹی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 1 ہوٹل، 2 بیف اینڈ مٹن شاپس، 2 پولٹری شاپس کو جرمانہ کیا گیا، بی ایف اے زونل حکام نے چیکنگ کرتے ہوئے 2 جنرل اسٹورز سے بڑی مقدار میں ممنوعہ چائنیز نمک، ملک کریم اور ایکسپائرڈ خوردنی مصنوعات برآمد کیے، مضر صحت اشیاء قبضے میں لیکر مزکورہ دونوں جنرل اسٹورز پر جرمانے عائد کی گئے۔