اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈاسمتھ کو پاکستان سے جانے کے طویل مدت بعد بھی یہاں کی یاد آتی رہتی ہے جس کا اظہار وہ کھل کر کرتی بھی ہیں . جمائما نے حال ہی میں پاکستان کے رنگین ٹرک آرٹ کی کچھ تصاویر شیئر کیں اور اس آرٹ ورک کی خوبصورتی کو سراہا .
Meanwhile I’m still obsessed by Pakistani truck art. When I first visited Pakistan 27 years ago I thought there must be a carnival happening - every truck, bus, rickshaw and motorbike uniquely & lovingly decorated. I need these trainers as a memento. pic.twitter.com/TkvUt4ptMW
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) January 8, 2022
انہوں نے اپنے حالیہ ٹوئٹ میں کہاکہ میں اب بھی پاکستانی ٹرک آرٹ کی دیوانی ہوں . جمائما نے کہا کہ 27 سال پہلے جب میں نے پہلی بار پاکستان کا دورہ کیا تو میں نے سوچا تھا کہ یہاں ایک کارنیوال ہو رہا ہے کیونکہ ہر ٹرک، بس، رکشہ اور موٹر سائیکل کو منفرد اور پیار سے سجایا گیا تھا .
انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ انہیں اب ان اشیاء کی ضرورت ہے تاکہ وہ انہیں یادگار کے طور پر اپنے پاس رکھ سکیں . خیال رہے کہ جمائما اپنے دلچسپ ٹوئٹس کے باعث آئے روز پاکستان میں خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں، یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ انہیں خبروں میں رہنے کا فن خوب آتا ہے .
جمائما اور عمران خان کی شادی 1995 میں ہوئی تھی، جمائما نے عمران خان کے ساتھ 1995 سے 2004 تک 9 سال لاہور میں گزارے . جمائما اور عمران خان کے 2 بیٹے سلیمان اور قاسم ہیں، جو اس وقت لندن میں زیر تعلیم ہیں اور اپنی والدہ جمائما گولڈ اسمتھ کے ہمراہ رہتے ہیں .