جیکولین فرنینڈس نے اپنی تصویر سے متعلق میڈیا سے کیا درخواست کی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے میڈیا سے اپنی رازداری برقرار رکھنے کی درخواست کرتے ہوئے تصاویر شائع نہ کرنے کی درخواست کردی۔ واضح رہے کہ جیکولین فرنینڈس کی سکیش چندراشیکھر کے ہمراہ ایک اور تصویر وائرل ہوئی ہے۔مذکورہ تصویر کے وائرل ہونے کے بعد کہا ہے کہ وہ اپنی زندگی کے مشکل وقت سے گزر رہی ہیں۔
انہوں نے میڈیا سے درخواست کر ڈالی کی ان کی رازداری کا خیال رکھتے ہوئے سکیش کے ساتھ ان کی تصویر کو شیئر نہیں کیا جائے۔ سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں انہوں نے تحریر کیا کہ لوگوں نے ہمیشہ مجھے پیار اور عزت دی ہے۔ میں اس وقت اپنی زندگی کے مشکل وقت سے گزر رہی ہوں، میرا خیال ہے کہ میرے دوست اور مداح مجھے دیکھتے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں میڈیا میں اپنے دوستوں سے درخواست کروں گی کہ میری ایسی تصاویر شائع نہ کی جائیں جن سے میری رازداری مجروح ہو۔