مستونگ میں جج پر حملہ عدلیہ پر حملہ ہے، پی ٹی آئی کا صوبے بھر میں یومِ سوگ کا اعلان


کوئٹہ(ڈیلی قدرت) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان مستونگ میں جج کی شہادت کی مذمت اور صوبے بھر میں یومِ سوگ کا اعلان کرتے ہیںجج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت اور جج طارق لاشاری پر قاتلانہ حملہ ائین ، قانون ، انصاف اور عدلیہ پر حملے کے مترادف ہے یہ واقعہ صوبے میں امن و امان کی ابتر صورتحال اور ریاست کی عدم رٹ کی دلیل ھے پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکریٹری میر جہانگیر رند نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پارٹی کیجانب سے کل بروز جمعہ 24 جولائی کو سانحہ مستونگ کے حوالے سے صوبے بھر میں یوم سوگ ہوگا علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کے دفاتر پر سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے کارکن سیاہ پٹی بازو باندھ کر سوگ منائیں گے شہید جج کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت فاتحہ خوانی ہوگی بیان میں مزید کہا گیا کہ ہم حکومت بلوچستان اور متعلقہ اداروں سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ ملوث عناصر کو فوری طور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائیں عدلیہ اور وکلاء کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرکے امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنائیں اگر حکومت اور ریاست جوڈیشری کو تحفظ فراہم نہیں کر سکتی تو عام شہری کی جان و مال کی حفاظت کیسے کرینگے اللہ تعالی شہدا کے درجات بلند ، زخمیوں کو صحت یابی اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاہ فرمائے۔ امین

WhatsApp
Get Alert