تعلیمی ادارے دوبارہ بند؟ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا اہم اعلان
لاہور (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے ان کی خواہش ہے کہ تعلیمی ادارے کھلے رہیں لیکن حالات زیادہ خراب ہوئے تو پھر کوئی آپشن نہیں ہوگا۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شفقت محمود کا کہنا تھا کہ اب تک سکولوں کی بندش کے حوالے سے جتنے بھی فیصلے کیے گئے ہیں
وہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں کیے گئے ہیں۔ اگر حالات ٹھیک رہے تو تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ہر صوبے کے حالات مختلف ہیں، عمومی طور پر اگر حالات بہت زیادہ خراب نہ ہوئے تو تعلیمی ادارے بند نہیں کیے جائیں گے۔ اگر حالات زیادہ خراب ہوئے تو بند کرنے پڑیں گے لیکن ہماری خواہش ہے کہ تعلیمی ادارے بند نہ ہوں۔