کوئٹہ: ہزار گنجی میں دھماکہ ، 2 افراد زخمی

(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے درالخلافہ کوئٹہ میں دھماکہ، 2 افراد زخمی ہو گئے . پولیس کے مطابق دھماکہ کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں سبزی منڈی کے گیٹ پر ہوا دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے- پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کی شدت کے باعث قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا .

پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے دھماکے کے فوری بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی اور مشکوک افراد سے پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے . . .

متعلقہ خبریں