کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان

کراچی(قدرت روزنامہ) کراچی میں آج موسم مرطوب اور مطلع ابر آلود رہنے کی توقع ہے، تاہم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بوندا باندی یا ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے جبکہ گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 تا 40 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سمندری ہوائیں متوقع ہیں۔

کراچی میں آج صبح ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد ریکارڈ ہوا جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران نمی کا تناسب 55 سے 80 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

WhatsApp
Get Alert