ارشدیپ سنگھ نے سمرین کور کے ساتھ تعلقات کی تصدیق کر دی، تصاویر وائرل

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹر ارشدیپ سنگھ نے پنجابی ماڈل اور اداکارہ سمرین کور کے ساتھ اپنے تعلقات کے حوالے سے جاری قیاس آرائیوں کا خاتمہ کرتے ہوئے پہلی بار اس رشتے کو عوامی طور پر تسلیم کر لیا۔
بھارتی فاسٹ بولر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سمرین کور کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کیں اور کیپشن میں مختصر مگر معنی خیز الفاظ ’’مائے پرسن‘‘ لکھا۔
ان تصاویر کے بعد مداح جوڑے کو مبارکباد دینے کے ساتھ ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔
ارشدیپ اور سمرین کے رشتے کی خبریں کیسے شروع ہوئیں؟
دونوں کے درمیان تعلقات کی خبریں رواں سال اس وقت سامنے آئیں جب ارشدیپ سنگھ نے اسنیپ چیٹ پر ایک ایسی تصویر شیئر کی جس میں خاتون کا چہرہ واضح نہیں تھا۔
سوشل میڈیا صارفین نے تصویر میں موجود خاتون کے ٹیٹو اور نیل آرٹ کو سمرین کور سے جوڑتے ہوئے دونوں کے درمیان تعلق کا اندازہ لگایا، جس کے بعد یہ قیاس آرائیاں تیزی سے پھیلنے لگیں۔
