پنجاب حکومت کا مری میں جاں بحق افراد کیلئے 8 لاکھ فی کس دینے کا اعلان
Lراولپنڈی (قدرت روزنامہ) پنجاب حکومت نے سانحہ مری میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثائ کو 8،8 لاکھ روپے دینے کا فیصلہ کرلیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت سانحہ مری سے متعلق اجلاس ہوا ، اجلاس میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثائ کی مالی اعانت کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں جاں بحق افراد کے ورثائ کیلئے ایک کروڑ 76 لاکھ روپے منظور کئے گئے ہیں ،جاں بحق 22 افراد کے لواحقین کو 8،8 لاکھ روپے دیے جائیں گے