آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے 13 حلقوں میں انتخابات کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ شروع

میرپور(قدرت روزنامہ)آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے مختلف حلقوں کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان کانٹے دار مقابلہ جاری ہے۔

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے میر پور، کوٹلی اور بھمبھر میں قائم 13 حلقوں پر آج ووٹنگ ہوئی، 5 بجے ووٹنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹنگ کے لیے ایک گھنٹہ اضافی دیا گیا جس کے بعد اب غیر حتمی اورغیرسرکاری نتائج نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔

حلقہ ایل اے 1 میرپور 1 کے 139 پولنگ اسٹیشنز میں سے 17 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اورغیرسرکاری نتیجے کے مطابق مسلم ليگ(ن) کے اظہر صادق 1692 ووٹ لے کرآگے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کے محمد افسر شاہد 1482 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ ایل اے 2 میرپور 2 کے 149 پولنگ اسٹیشنز میں سے 34 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے تحت پاکستان پیپلز پارٹی کے قاسم مجید 3103 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے عظیم بخش چوہدری 2409 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ ایل اے 3 میرپور 3 کے 161 میں سے 31 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے چوہدری محمد سعید 2986 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چودھری یاسر سلطان 2648 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ ایل اے 4 میرپور 4 کے 162 پولنگ اسٹیشنز میں سے 3 کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج موصول ہو گئے ہیں جس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے چودھری رخسار احمد 454 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری صہیب ارشد 290 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ ایل اے 5 بھمبر 1 کے 176 پولنگ اسٹیشنز میں سے 104 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے مطابق مسلم لیگ (ن) کے وقار احمد نور 19592 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری پرویز اشرف 16335 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ ایل اے 6 بھمبر 2 کے 195 پولنگ اسٹیشنز میں سے 24 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجےکے مطابق مسلم لیگ (ن) کے چوہدری محمد رزاق 3814 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے علی شان چوہدری 3351 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ ایل اے 7 بھمبر 3 کے 237 پولنگ اسٹیشنز میں سے 24 کا غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج موصول ہو گئے ہیں جس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے چوہدری طارق فاروق 4614 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ آزاد امیدوار چوہدری انوار الحق 2295 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ ایل اے 8 کوٹلی 1 کے 155 میں سے 10 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے ظفر اقبال ملک 1221 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے ملک محمد نواز خان 1174 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ ایل اے 9 کوٹلی 2 کے 178 پولنگ اسٹیشنز میں سے 1 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے عمیر نعیم 534 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے جاوید اقبال بڈھانوی 25 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ ایل اے 10 کوٹلی 3 کے 169 میں سے 36 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے چوہدری محمد یاسین 6999 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے فتح محمود الحسن 3560 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ ایل اے 11 کوٹلی 4 کے 206 پولنگ اسٹیشنز میں سے 2 کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج موصول ہو گئے ہیں جس کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری محمد اخلاق 254 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے محمد آصف 148 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ ایل اے 12 کوٹلی 5 کے 207 پولنگ اسٹیشنز میں سے 40 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری محمد یاسین 2613 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے محمد ریاست خان 1255 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ ایل اے 13 کوٹلی 6 کے 193 پولنگ اسٹیشنز میں سے 110 کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ سامنے آ گیا، جس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے راجہ ایاز احمد خان 13063 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد ولید انقلابی 8995 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

WhatsApp
Get Alert