ایران بھر میں گیس کی مفت فراہمی کا اعلان

ایران (قدرت روزنامہ)امریکی جنگ سے نبرد آزما اور شدید معاشی متاثرہ ایرانی عوام کو مفت گیس فراہمی کا اعلان کیا گیا ہے۔
ایران جو گزشتہ چار ماہ سے امریکا سے جنگ لڑ رہا ہے اور معاشی بحرانوں کا شکار ہے۔ اس صورتحال میں ایرانی سی این جی اسٹیشنز یونین نے ملکی عوام کے لیے بڑی سہولت کا اعلان کر دیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ملک بھر کے تمام سی این جی گیس اسٹیشنز مالکان نے ملک بھر کی گاڑیوں کے لیے مفت گیس کی فراہمی کا اعلان کر دیا ہے۔
گیس اسٹیشن مالکان کی جانب سے مفت سی این جی کے لیے ’’ایران ایک دل، ایک آواز‘‘ مہم کا آغاز کیا ہے، جس ک تحت ملک بھر کے ایک ہزار سے زائد اسٹیشنز عوام کو مفت گیس فراہم کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل جنگ کے آغاز پر ایران میں ایسے سپر اسٹور بھی سامنے آئے تھے، جنہوں نے اپنے عوام کے لیے مفت اشیا کی فراہمی شروع کر دی تھی اور دکانوں پر بورڈ لگا دیے تھے کہ آپ کو جو چاہیے لے جائیں پیسے جنگ ختم ہونے کے بعد دے دیں۔
